• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہرگ کول فیلڈ کے مزدورں کے مسائل حل کیے جائیں، کول مائنز یونین

کوئٹہ(سٹی ڈیسک) کول مائنز ورکرز یونین شاہرگ کے مرکزی صدر حاجی حیات محمد خان جنرل سیکرٹری سید حکیم شاہ اور سیکرٹری اطلاعات حضرت سید نے بیان میں کہا ہے کہ شاہرگ کول فیلڈ ایک وسیع علاقہ ہے اور وزانہ کی بنیاد پر ہزاروں ٹن کوئلہ نکلتا ہے لیکن عدم توجہی کے باعث آج بھی محنت کش ظلم کا شکار ہے ڈیوٹی کے مقررہ اوقات نہ ہونے کے ساتھ اجرت مہینوں تک روکے جارہے ہیں مزدوروں کے گھروں میں فاقے پڑ گئے تو دوسری جانب علاج کرانے سے بھی قاصر ہیں انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ شاہرگ کول فیلڈ کے محنت کشوں کے مسائل حل کیے جائیں بصورت دیگر ٹھیکیداروں کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔
تازہ ترین