• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور، تحریک لبیک اور نون لیگ میں تصادم، 4 افراد زخمی

لاہور، تحریک لبیک اور نون لیگ میں تصادم، 4 افراد زخمی

لاہور کے علاقے شاہدرہ میں تحریک لبیک اور مسلم لیگ ن کے کارکنوں میں تصادم کے دوارن 4 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق تحریک لبیک اور مسلم لیگ ن کے درمیان جھگڑا شاہدرہ کے علاقے فضل پارک میں سائن بورڈ لگانے پر ہوا۔

جھگڑے کے دوران لاٹھی اور ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا جس میں 4 افراد کے سر پھٹ گئے، اسپتال میں ایک شخص کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

تازہ ترین