• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں ایم ایم اے کارکنوں پر پولیس کی مبینہ فائرنگ

اسلام آباد میں ایم ایم اے کارکنوں پر پولیس کی مبینہ فائرنگ

اسلام آباد میں ایم ایم اے کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھگڑا ہوگیا جس کے دوران پولیس اہلکار نے مبینہ ہوائی فائرنگ کر دی،کارکنوں نے پولیس کے رویے کے خلاف سیکٹر جی 10روڈ بند کر دیا۔

این اے 53 اور 54 سے ایم ایم اے کے امیدوار میاں اسلم کا کہنا ہے کہ پولیس نے زبردستی انتخابی کیمپ بند کروانے کی کوشش کی اور کارکنوں کی مزاحمت پر براہ راست فائرنگ کی۔

ان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن اس واقعے کا نوٹس لے،ہمیں اسلام آباد میں آزادانہ انتخابی مہم نہیں چلانے دی جا رہی۔

اسلام آباد پولیس کا مؤقف ہے کہ سیکٹر جی ٹین میں ایم ایم اے انتخابی کیمپ میں لاؤڈ اسپیکر پر میوزک بجایا جا رہا تھا، انتخابی کیمپ کے قریب رہائشیوں نے مسلسل لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کی شکایت سیف سٹی میں کی۔

پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ جب پولیس اہلکار انتخابی کیمپ میں میوزک بند کرانے پہنچا تو کارکنوں نے اسے زدوکوب کیا، پولیس اہلکار نے اپنے بچاؤ میں ہوائی فائرنگ کی، تاہم پولیس اہلکار کو معطل کر کے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔

تازہ ترین