• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’ہم نے جاگیرداری کے غرور کو سبوتاژ کر دیا‘‘

’’ہم نے جاگیرداری کے غرور کو سبوتاژ کر دیا‘‘

متحدہ مجلس عمل کے صدر اور سربراہ جمعیت علمائے اسلام ف مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ ہم نے جاگیرداری اور اس کے غرور کو سبوتاژ کر دیا ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوم الیکشن میں قیادت کی تبدیلی کےعمل میں مصروف ہے، اس الیکشن میں اسے طے کرنا ہے کہ وہ کسی قیادت چاہتی ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے مزید کہا کہ آج عام آدمی کو ان بدمعاشیوں سے تحفظ دلانے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے دیہات میں بچیوں سے بے حرمتی کی گئی، سب جانتے ہیں کہ ملزمان کون تھے، عوام معصوم بچیوں کی بے حرمتی کرنے والوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔

مولانا فضل الرحمان نے یہ بھی کہا کہ وہ ڈیرہ اسماعیل خان کی 16 لاکھ ایکڑ قابل کاشت زمین میں سے 12لاکھ ایکڑ کی سیرابی کی یقین دہانی کراتے ہیں۔

تازہ ترین