• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غذر میں لینڈ سلائیڈنگ، دریا کا بہاؤ رک گیا

غذر میں لینڈ سلائیڈنگ، دریا کا بہاؤ رک گیا

گلگت بلتستان کے ضلع غذر کے بالائی گائوں بدسوات میں گلیشیئر پگھلنے کا سلسلہ جاری ہے، لینڈ سلائیڈنگ اور دریائی کٹائو سے 30 سے زائد گھر ڈوب گئے، جبکہ 10 سے زائد دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہونے کے باعث ڈھائی ہزار سے زائد پھنسے ہوئے افراد امداد کے منتظر ہیں۔

گلگت بلتستان کےضلع غذرمیں چوبیس گھنٹوں سے زائد گزرنے کے باجود گلیشیئر ٹوٹنے اور لینڈسلائیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ بدسوات، بلہزسیمت نشیبی علاقوں میں دریائے ایمت میں کٹاؤ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق اب تک 30سے زائد گھر، دکانیں، فصلیں، درخت اور مویشی پانی میں ڈوب چکے ہیں۔بدسوات سے لے کر گلگت کےنشیبی علاقوں کو خالی کرالیا گیا ہے۔

گائوں بدسوات میں مصنوعی جھیل بننے سے 10 سے زائد دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے اور ڈھائی ہزار کے قریب لوگ پھنسے ہوئے ہیں۔ دوسری جانب متاثرہ علاقوں میں مضر صحت پانی کے استعمال سے پیٹ اور آنکھوں کی بیماریاں پھیلنا شروع ہوگئی ہیں۔

تازہ ترین