سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کراچی کے رہنما فیصل واوڈا کو 8 سیکیورٹی اہلکارفراہم کرنے کا حکم دے دیا۔
سندھ ہائیکورٹ نے سپریم کورٹ کی ہدایت پرسیکیورٹی فراہمی کی درخواست نمٹاتے ہوئے آئی جی سندھ کو حکم جاری کیا ہے کہ وہ پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کو سیکیورٹی صرف الیکشن تک فراہم کریں۔
واضح رہے کہ عدالت میں درخواست گزار فیصل واوڈا کا موقف تھا کہ میں این اے 249 سے الیکشن لڑ رہا ہوں، تاہم مجھے جرائم اور کرپشن کے خلاف آواز اٹھانے پر سیکیورٹی تحفظات ہیں۔