• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلمـ ’’ٹِین ٹائیٹنزگو؛ٹو دی موویز‘‘کانیاٹریلر جاری


دلچسپ فکشنل کرداروں کے گرد گھومتی ہالی وڈ کی نئی کمپیوٹر اینیمیٹڈ کامیڈی ایڈونچر فلم ٹِین ٹائیٹنزگو؛ ٹو دی موویزکا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

ہدایتکار آرون ہورویتھ اور پیٹر مشیل کی مشترکہ ڈائریکشن میں بننے والی یہ فلم بِیسٹ بوائے نامی ایک ایسے سپر ہیرو کردار کا احاطہ کررہی ہے جواپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکرایک فلم بنانے کا ارادہ کرتے ہیں تاہم اس دوران ان کے دشمن ان کا راستہ روکنے اور مشکلات کھڑی کرنے کا پلان تیار کرتے ہیں۔

فلمـ ’’ٹِین ٹائیٹنزگو؛ٹو دی موویز‘‘کانیاٹریلر جاری

یہ سپر ہیرواپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر اپنے دشمنوں سے مقابلہ کرنے نکلتا ہے اور اس دوران پیش آنیوالی مشکلات کا ڈٹ کا مقابلہ کرتا ہے ۔وِل آرنیٹ اورپیگی ریگن کی مشترکہ پروڈس کردہ اس دلچسپ فلم کے مختلف کرداروں کیلئے ہالی وڈ اداکاروں کریگ سائیپس،اسکاٹ مینویلا،کھیری پائیٹون، ٹارا اسٹرونگ اورکرسٹین بیل سمیت دیگر کی آوازیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔

کامیڈی اور ایڈونچر سے بھرپور یہ فلم وارنر بروس پکچرز کے تحت رواں سال27جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔

تازہ ترین