• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ: چھ روزہ بین الاقوامی ایئر شو زوروشور سے جاری


برطانیہ میں چھ روزہ بین الاقوامی ایئر شو زوروشور سے جاری جس میں ہوا بازی کے شعبے سے تعلق رکھنے والے ماہر پائلٹس نے اپنے فن کا بھرپور مظاہرہ کر کے دیکھنے والوں کو خوب حیران کر رہے ہیں۔

برطانیہ کے ایئر پورٹ پر منعقد ہونے والے اس سالانہ ایئر شو میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے ہوا بازوں نے حصہ لیا اور جہاز اُڑاتے ہوئے ایسے حیرت انگیز کرتب دکھائے کہ شائقین بھی تعریف کئے بنا رہ نہ سکے ۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی منعقد کئے گئے اس ایئر شو کے تیسرے روز جہاں نمائش کیلئے پیش کئے گئے جدید طیارے و آلات لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے وہیں ماہر پائلٹس نے جہاز ،ہیلی کاپٹرز اور جیٹ طیاروں کو اُڑانے کاایسا شاندار مظاہرہ کو بھی خوب انجوائے کیا جبکہ آسمان پر اُڑتے بل کھاتے جہازوں کو دیکھ کر بچے بھی بیحد لطف اندوز ہوئے۔واضح رہے ہر سال کی طرح اس سال بھی منعقد ہونے والا یہ ایئر شو 22جولائی تک جاری رہے گا۔