• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کلبھوشن کیس میں بھارتی اعتراضات پر جواب جمع کروا دیاگیا

دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ کلبھوشن یادیو کیس میں بھارتی اعتراضات پر جواب جمع کرا دیا ہے۔

اسلام آباد میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ بھارت گزشتہ برس کلبھوشن کاکیس عالمی عدالت انصاف لے کرگیا تھا۔

حسین مبارک پٹیل کے نام سے کلبھوشن کا پاسپورٹ اصل ہے یا جعلی بھارت جواب نہیں دے سکا۔ انہوں نے مزیدبتایا کہ کلبھوشن نے اس پاسپورٹ پر 17 بار بھارت کا سفر کیا۔

بھارت ابھی تک کلبھوشن کی رٹائرمنٹ سے متعلق دستاویزات بھی فراہم نہیں کر سکااور یہ کیس بھارت کے پاکستان میں تخریبی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا ثبوت ہے۔

تازہ ترین