پشاور ہائیکورٹ نے بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبہ کیس میں محفوظ فیصلہ جاری کرتے ہوئے کیس تحقیقات کے لیے نیب کے حوالے کر دیا ہے۔
پشاور ہائی کورٹ نے آج بی آر ٹی کیس میں محفوظ فیصلہ جاری کر دیا ہے۔
فیصلے کے مطابق عدالت نے بی آر ٹی کیس میں تحقیقات کا معاملہ نیب کے حوالے کر دیا ہے اور ریمارکس دیئے ہیں کہ یہ منصوبہ جون میں مکمل کرنے کا کہا گیا تھا تو کیوں مکمل نہیں ہوا؟
عدالت نے استفسار بھی کیا کہ بی آر ٹی منصوبے کی لاگت میں اضافہ کیوں کیا گیا۔
واضح رہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے چند ماہ قبل پشاور ریپڈ ٹرانسپورٹ بس منصوبہ مقررہ وقت میں مکمل نہ کرنے اور منصوبے میں تاخیر کا ذمہ دارٹرانس پشاور کمپنی کےسی ای اوالطاف اکبر درانی کو قرار دیتے ہوئے عہدے سے فارغ کر دیا تھا ۔