• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
الیکشن ایکٹ 2017ء میں ترمیم کی منظوری

آئندہ عام انتخابات میں دھاندلی کی شکایات کو آئینی مدت میں نمٹانے کو یقینی بنانے کے اقدام کے طور پر وفاقی کابینہ نے الیکشن ایکٹ 2017ء میں ترمیم کی منظوری دے دی۔

وفاقی کابینہ کے ذرائع کے مطابق الیکشن ایکٹ کی دفعہ 6 کی ذیلی دفعہ تین میں ترمیم کی منظوری دی گئی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے انتخابی تنازعات نمٹانے کے لیے الیکشن ٹریبونل میں ججزکی تعداد 2 تک محدود کر دی، اس وقت الیکشن ٹریبیونل میں تین یا زائد ججز رکھے جا سکتے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ ترمیم کا مقصددھاندلی کی شکایت کی صورت میں اسے آئین کےتحت 120 دن میں نمٹانا یقینی بنانا ہے، موجودہ دفعات کے تحت تین یا اس سے زائد ججز کی دستیابی بڑا مسئلہ تھا۔

ذرائع وفاقی کابینہ نے یہ بھی بتایا کہ ترمیم کے بعد دو ججز آسانی سے دستیاب ہوسکیں گے اور انتخابی عذرداری جلد نمٹائی جا سکے گی، ترمیم کے بعد 2013ء کے انتخابات کی طرح دھاندلی کی آوازیں نہیں اٹھتی رہیں گی۔

تازہ ترین