• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باتھ روم کی تعمیر چند ضروری عوامل کا خیال رکھیں

باتھ روم کی تعمیر چند ضروری عوامل کا خیال رکھیں

خوبصورت طرز پر بنائے گئے باتھ رومز کے ڈیزائن میں کچھ چیزیں یکساں ہوتی ہیں۔ ان میں رنگوں کا امتزاج بالکل ٹھیک ہوتا ہے، جو باتھ روم کو خوشگوار جگہ بناتا ہے۔ عملی طور پر، باتھ روم کوئی آرائش کی جگہ نہیں ہے، یہ ایک ایسی جگہ ہے جسے گھر میں رہنے والے تمام افراد روزانہ استعمال کرتے ہیں۔ تاہم اچھے باتھ روم میں اسٹائل اور ہم آہنگی پر خاص توجہ دی جاتی ہے۔ بیسن اور باتھ ٹب سے لے کر باتھ روم کے چھوٹے سے چھوٹے لوازمات تک، اس بات کو یقینی بنایا جاتا ہے کہ ہر خاصیت بڑی تصویر کا ناگزیر حصّہ معلوم ہو۔

باتھ روم کیسے ڈیزائن کیا جائے؟

جب آپ اپنا باتھ روم ڈیزائن کرنے لگیں تو باتھ روم کے اہم پہلوؤں کے بارے میں سوچیں، جیسے کہ اُس کا سائز، استعمال ہونے والے رنگوں کی اقسام، لوازمات جیسے بیسن، شاور یا باتھ ٹب کہاں لگایا جائے اور کیسے قدرتی ( یا مصنوعی ) روشنی استعمال کریں جو باتھ روم میں بخوبی جچے۔ اگر وہ باتھ روم بچوں کے زیراستعمال آنا ہے ، تو حفاظتی اقدامات کے بارے میں سوچنا بنتا ہے۔ بیسن کتنی اُونچائی پر ہونا چاہیے؟ صفائی کے لیے استعمال ہونے والی اشیا بچوں کی پہنچ سے دور ہیں یا نہیں؟ اس کے علاوہ بچوں کے لیے، کچھ خوبصورت سجاوٹی وال پیپر یا لوازمات باتھ روم کو ایک جادوئی جگہ بنا سکتے ہیں۔

رنگوں کا استعمال

بہترین باتھ روم بنانے کے لیے رنگ بہت اہم ہوتے ہیں۔ ہلکے رنگ کے استعمال سے، آپ ماحول کو جادوئی بنا سکتے ہیں اور باتھ روم کو وقت گزارنے کے لیے مُتاثر کن اور پُرلطف جگہ بناسکتے ہیں۔ اگر آپ کو کام کے بعد کینڈل لائٹ غسل لینا پسند ہے، تو ان رنگوں کے بارے میں سوچیں جو آپ استعمال کرینگے۔ بھرپور گہرا سرخ اور نیلا رنگ پرتعیش احساس فراہم کریںگے جبکہ چھوٹے باتھ روم میںہلکے رنگ مناسب رہتے ہیں، تاکہ یہ تنگ اور جابرانہ احساس نہ دے۔ بچّے بھی پیسٹل اور ہلکے رنگوں کو بہت پسند کرتے ہیں۔

روشنی کا انتظام

باتھ روم کی روشنیوں کے بارے میں سوچتے وقت، اس کا سائز بہت اہم ہوتا ہے۔ چھوٹی جگہ کے ساتھ باتھ روم روشن کرنے کا کام مشکل ہوجائیگا۔ سوچ سمجھ کر لگائی گئی روشنیوں سے چھوٹی جگہیں زیادہ روشن محسوس ہوںگی، جو آئینے یا کیبنٹس میں نصب ہونگی جبکہ چھت میں نصب روشنیاں ایک اور بہترین انتخاب ہے۔

دیوار اور فرش

باتھ روم کی دیواروں اور فرش کے لیے بہت سے اختیارات ہیں۔ آپ کیا پسند کرتے ہیں اس کا انحصار پوری طرح باتھ روم کے اسٹائل پر ہوتاہے۔ دیہاتی یا دیہی طرز کے باتھ روم کے لیے اکثر مضبوط لکڑی کا فرش بنایا جاتا ہے، جو قدرتی احساس دیتا ہے اور صفائی میں آسان ہوتا ہے۔ ایک جدید باتھ روم میں ٹھوس یا مصنوعی ٹائلوں جیسا مواد استعمال کیا جاتا ہے جبکہ چینی مٹّی بھی ایک اچھا انتخاب ہے۔ دیواروں کے لئے ٹائلوں اور پینٹ کا مرکب، ڈیزائنر کو مختلف رنگوں کے ساتھ تجربہ کرنے کی اجازت فراہم کرتا ہے، جبکہ ٹائلیں صفائی میں آسان اور واٹر پروف ہوتی ہیں۔ یہاں تک کہ وال پیپر کی بھی مختلف اقسام ہیں، جو نمی اور پانی کا مقابلہ بھی کرسکتے ہیں۔

تزئین اور ترمیم

ایک باتھ روم کی تزئین و آرائش ہمیشہ بجٹ پر آ کر رُکتی ہے، یہی وجہ ہے کہ آپ کو پہلے سے ہی سوچنا ہوگا کہ اصل میں آپ کو کیا تبدیل کرنا ہے۔ کیا یہاں صرف چند ہی چھوٹے مسئلے ہیں، یا تمام ٹائلیں بدلنے کی ضرورت ہے؟ اہم اشیا کابدلنا جیسے شاور، بیسن یا ٹوائلٹ، مہنگا اور پیچیدہ ہوسکتا ہے۔ جو لوگ مکمل ترمیم کو نظرانداز یا ملتوی کرنا چاہتے ہیں انھیں باتھ روم کی تزئینِ نوکے لئے چھوٹی تفصیلات پر غور کرنا چاہیے۔ کچھ چھوٹی تبدیلیوں سے، پوری تصویر اچانک بدل سکتی ہے۔

مقبول تعمیراتی انداز

اصطفائی طرز کے باتھ روم: اصطفائی طرز کے باتھ روم مکینوں کے منفرد جذبات اور پسند کے ساتھ بخوبی میل کھاتے ہیں۔ لکڑی، چینی مٹّی کی ٹائلیں، دھاتی کام اور کاغذ کی دیواریں، دلفریب بناوٹ اور رنگ بنانے کے لئے، اور دستیاب روشنی کا استعمال کرنے کے لئے، سب ایک ڈیزائن میں ضم ہوسکتاہے۔اصطفائی طرز کے باتھ روم میں فضول خرچی سے گریز کریں۔ بہت زیادہ تنوع باتھ روم کا ڈیزائن بےترتیب کر دیتا ہے، جو اچھا نہیں لگے گا۔

سادہ اور اعلیٰ

عام طور پر سادہ باتھ روم بہت ساری کھلی جگہ ہوتی ہے، جس کی وجہ سے وہاںباتھ ٹب شامل کیا جاتا ہے۔ بیسن، ٹوائلٹ اور شاور کو ہر ممکن حد تک اس مؤثر طریقے سے اس طرح لگایا جاتا ہے کہ اس سے باتھ روم کی سادگی پر کوئی فرق نہ پڑے۔ اس طرح کے باتھ روم سے لوگ چمکدار جدید ڈیزائن، بہت سارا سفید رنگ اور محدود لوازمات کی توقع کرتے ہیں۔

جدید اور منفرد

جدید باتھ روم، سادہ باتھ روم سے سطحی طور پر یکساں ہوتے ہیں،مگر کچھ اہم تبدیلیوں کے ساتھ۔ جدید باتھ روم، رنگ اور لوازمات کے استعمال کے معنوں میں زیادہ تخیلاتی ہوتے ہیں لیکن ان میں ہمیشہ ایسی خصوصیات شامل ہوتی ہیں، جو موجودہ فیشن کے ڈیزائن سے میل کھاتی ہوں۔ انھیں بدلتے فیشن کے ساتھ اپ گریڈ کیا جاتا ہے۔

بہترین منصوبہ بندی

یہ سوچیں کہ روزانہ کتنے لوگ باتھ روم استعمال کریں گے اور وہ کون ہیں؟ ایک باتھ روم جو بچّے استعمال کرتے ہیں اُسے بڑوں کے باتھ روم کی نسبت مختلف طریقے سے آراستہ کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر آپ کے پاس کوئی روشنی کا ذریعہ نہیں ہے یا ہواداری مسئلہ ہے، تو اسے اپنے منصوبے میں مدنظر رکھنا ضروری ہے۔

تازہ ترین