• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیدواروں کو روزانہ نئی ہدایتوں کا سامنا ہے، رضا ہارون

امیدواروں کو روزانہ نئی ہدایتوں کا سامنا ہے، رضا ہارون

پی ایس پی رہنما رضا ہارون نے کہا ہےکہ انتخابات میں حصہ لینےوالےامیدواروں کو روزانہ نئی ہدایتوں کا سامنا ہےجبکہ امیدواروں کو لاحق خطرات کےباجود نگراں حکومت نے مناسب انتظامات نہیں کیےہیں۔

کراچی میں پاکستان ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایس پی رہنما کا کہنا تھا کہ ملک میں عام انتخابات کا ماحول ہے،روزانہ کی بنیاد پردہشت گردی کےواقعات کی مذمت کرتےہیں جبکہ امیداروں کو روزانہ نئی ہدایتوں کا سامنا ہےاورہدایتوں سے متعلق کوئی ہدایت نامہ جار ی نہیں ہوا ہے تاہم امیداروں کا آدھا دن غیرضروری کاغذی کارروائی میں صرف ہوجاتاہے۔

انہوں نےکہا کہ عوام کو اگر اپنےجان ومال کا تحفظ کا یقین نہیں ہوگا تو الیکشن کےدن ٹرن آئوٹ کم ہوسکتاہے،جتنی تعداد میں عوام باہر نکل کر فیصلہ دے گی اسی میں الیکشن کی کامیابی ہے۔

رضا ہارون نے یہ بھی کہا کہ کےایم سی، کے ڈی اے اور واٹربورڈ کےافسران کو الیکشن کے لیے پولنگ اسٹاف مقررکیاجارہاہے،ان تمام محکموں کے ملازمین سیاسی طور پر ایک جماعت سے وابستہ ہیں،ایسے عملے کی تعیناتی شفاف انتخابات پر سوالیہ نشان ہے۔

اس موقع پر مسلم لیگ ن اور ق لیگ کےمقامی رہنمائوں نےپاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کا اعلان بھی کیاہے۔

تازہ ترین