• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف ووٹ لینےآئے، میں دل جیتنے آیا ہوں، فیصل واوڈا

 شہباز شریف ووٹ لینےآئے، میں دل جیتنے آیا ہوں، فیصل واوڈا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور امیدوار برائے قومی اسمبلی فیصل واوڈا نے کہا کہ شہباز شریف ووٹ جبکہ وہ دل جیتنے آئے ہیں۔

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں پاکستان تحریک انصاف کے تحت جلسے کا انعقاد کیا گیا، جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ہمیں مہاجر، پٹھان، پنجابی اور سندھی کے چکر سے نکلنا چاہئےاور نفرتیں ختم کرنے کے لیے بندوق اور گولی نہیں بلکہ تعلیم اور شعور ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف ووٹ جبکہ میں دل جیتنے آیا ہوں اور میں دل جیت کر جاؤں گا۔

فیصل واوڈاکا کہنا تھا کہ وہ کبھی بھی ڈیفنس اور کلفٹن سے الیکشن نہیں لڑیں گے، بلدیہ ٹاؤن میں تبدیلی آگئی ہے اور یہاں کی عوام 25 جولائی کو شیر، تیر اور پتنگ کو مسترد کر کے بلے پر مہر لگائیں گے۔

تازہ ترین