• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت غیر جانبدار الیکشن کرانے کیلئے پرعزم ہے، ناصر الملک

حکومت غیر جانبدار الیکشن کرانے کیلئے پرعزم ہے، ناصر الملک

نگراں وزیر اعظم جسٹس ر یٹائرڈ ناصر الملک کا کہنا ہے کہ نگراں حکومت غیر جانبدارانہ اور شفاف الیکشن کرانے کیلئے پرعزم ہے۔

گورنر ہاؤس لاہورمیں نگراں وزیر اعلی ٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری کی قیادت میں صوبائی وزرا ءنے نگراں وزیراعظم سے ملاقات کی ہے۔

اس موقع پرنگراں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے انتخابات کاشفاف انعقاد یقینی بنانے کےلیے اچھے انتظامات کئےاور ہم نے بطور ٹیم ذمہ داری ادا کرنی ہے۔

ادھر نگراں وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ صوبائی حکومت کی پوری توجہ انتخابات پر مرکوز ہیں، انتظامیہ اور پولیس مکمل غیر جانبدار ہیں، تمام جماعتوں کو مساوی مواقع مہیا کئے گئےجبکہ متعلقہ اداروں سے بھی ہر سطح پر تعاون کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین