• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اتراکھنڈ: بس کھائی میں گرنے سے 14 مسافر جاں بحق

اتراکھنڈ: بس کھائی میں گرنے سے 14 مسافر جاں بحق

بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں بس کھائی میں گرنے کا المناک حادثہ پیش آیا،جس کے نتیجے میں 14 مسافر جاں بحق اور 17 زخمی ہوگئےہیں۔

تفصیلات کے مطابق حادثہ بھارتی شہر دیرہ دون میں پیش آیاجب ڈرائیور سے بس بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری تھی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے 9 افراد کی حالت تشویشناک ہے جنہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال پہنچا دیا گیا ۔بس میں 31افراد سوار تھے۔

تازہ ترین