• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عسکری پارک کیس میں 4 ملزمان کی عبوری ضمانت

عسکری پارک کیس میں 4 ملزمان کی عبوری ضمانت

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے پرانی سبزی منڈی میں واقع عسکری امیوزمنٹ پارک کا جھولا گرنے سے 14 سالہ کشف کی ہلاکت سے متعلق کیس میں 4 ملزمان کی عبوری ضمانت منظور کرلی ہے۔

عدالت نے عسکری پارک میں جھولا گرنے سے متعلق ہلاکت کیس میں پارک انتظامیہ کے 4 ملزمان میں محمد عمران،محمد علی قمر، سید شفقت حسین جعفری اور خلیل الرحمن کی عبوری ضمانت منظور کرلی ہے۔

عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت ایک، ایک لاکھ روپے میں منظور کرلی،ملزمان کے خلاف پی آئی بی تھانے میں قتل الخطاء کا مقدمہ درج ہے۔

واضح رہے کہ پرانی سبزی منڈی کے قریب 15 جولائی کو جھولا گرنے سے 14 سال کشف جاں بحق اور متعددافراد زخمی گئے تھے۔

تازہ ترین