آپ آف لائن ہیں
جمعہ5؍ ذوالحجہ 1439ھ 17؍اگست2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوج حدود میں رہتے ہوئے انتخابات میں مدد کرے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوج کو اپنی حدود اور الیکشن کمیشن کی جانب سے فراہم کردہ ضابطہ اخلاق میں رہتے ہوئے الیکشن کمیشن کی مدد کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ’آئی ایس پی آر‘ کےمطابق یہ بات آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے راولپنڈی میں فوج کے انتخابی تعاون سینٹر کے دورہ کے موقع پر کہی ہے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ فوج دیگر سیکورٹی اداروں کے ساتھ کام کرتے ہوئے پاکستانی عوام کو جمہوری حق استعمال کرنے کے لیے سازگار ماحول دینے کے لیے پر عزم ہے۔

اس موقع پر انتخابات صاف شفاف بنانے کے لیےالیکشن کمیشن کو فراہم کیے جانے والے تعاون کے حوالے سےآرمی چیف کو بریفنگ بھی دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے خصوصی اجلاس میں جنرل ہیڈ کوارٹرز کے نمائندے میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ ہمارا انتخابات سے براہ راست کوئی تعلق نہیں اور ہم صرف الیکشن کمیشن کی ہدایت پر امن و امان کی صورتحال بہتر رکھنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں