پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما آغا سراج درانی کے خلاف نیب نے انکوائری شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نیب کراچی کے ریجنل بورڈ اجلاس میں آمدن سے زائد اثاثوں اور352 افراد کی غیر قانونی بھرتیاں کرنے پر آغا سراج درانی کے خلاف 3مختلف انکوائریز کا فیصلہ کیا گیاہے۔
دوسری جانب سرکاری فنڈز کے غلط استعمال پر میئر کراچی وسیم اختر، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈی جی افتخار قائم خانی اور کے ایم سی افسران کیخلاف بھی تحقیقات کا آغاز کردیا گیاہے۔
نیب حکام کے مطابق سال 2015 سے 2018 کے دوران فنڈز کا غلط استعمال کیا گیا، بجٹ میں سے 3.6 کروڑ کی رقم کے اجراء کا درست استعمال نہیں ہواجبکہ افتخار قائم خانی کے خلاف بھی انکوائری کا آغاز کیا گیا جن پر آمدن سے زائد اثاثہ جات کا کیس ہے۔