• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صرف کراچی کے مفاد کو مدنظر رکھیں گے، فاروق ستار

صرف کراچی کے مفاد کو مدنظر رکھیں گے، فاروق ستار

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فارو ق ستار کا کہنا ہے کہ اگر حکومت سازی کےلیے فیصلہ کن پوزیشن میں آئے تو صرف کراچی کے مفاد کو مدنظر رکھیں گے، سالانہ ڈھائی سو ارب روپے دینے کا مطالبہ رکھا جائے گااور اگر حق نہ دیا تو الگ صوبےکی تحریک کا آپشن ہوگا ۔

یہ بات فاروق ستار نے وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت میں صنعت کاروں سے خطاب کے دوران کہی، انہوں نے کہا کہ ہم نے الیکشن کے بعد حکمت عملی کا خاکہ تیار کر لیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسمبلیوں میں موجودگی کے دوران بھرپور مستعدی اور ساتھ ساتھ جوڈیشل ایکٹوایزم سے فائدہ اٹھایا جائے گا اور بتایا جائے گا کہ اربوں روپے دینے والے شہر کراچی کو کیوں کر بہت کم رقم دی جا تی ہے۔

فاروق ستار نے بتایا کہ اگر تمام تدبیریں کامیاب نہ ہو سکیں تو پھر دھرنے اور مظاہروں کے پروگرامز کے تحت انتظامی یونٹ کی بات ہو گی۔

تقریب سے خطاب میں خالد مقبو ل صدیقی نے کہا کہ 3کروڑ آبادی والے کراچی شہر کی آبادی ڈیڑھ کروڑ ظاہر کرنا بدنیتی ہےجبکہ 100 ارب روپے لگنے کے باوجود لاڑکانہ اور موئن جو دڑو میں فرق نہیںہے۔

تازہ ترین