• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام 25 جولائی کو نفرت اور تعصب کی سیاست دفن کردینگے، ابوالخیرزبیر

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) 25 جولائی کوحیدرآباد کے عوام چابی اور تیر پر مہر لگاکر نفرت اور تعصب کی سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کےلئے دفن کردیں گے، کرپٹ حکمرانوں سے نجات کےلئے صالح دیانت دار مخلص قیادت کا انتخاب ضروری ہے، جے یو پی نے ہمیشہ دیانت دار قیادت فراہم کی ہے۔ جمعیت علمائےپاکستان کے صدراور این اے 227 سے قومی اسمبلی کے امیدوارڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے ٹنڈو طیب، ہالا ناکہ، خورشید ٹاؤن، ٹنڈو آغا، پریٹ آباد قباءمسجد، وارڈ نمبر4,5,6کینٹ کا دورہ کیا اور مختلف علاقوں میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ عصبیت کا زہر گھولنے والے لسانی سیاست کی مافیا کو حیدرآباد کے عوام 25جولائی کو مسترد کردیں گے، حیدرآباد شمع رسالت کے پروانوں کا شہر ہے، ختم نبوت اور ناموس رسالت کے قوانین کا تحفظ، نظام مصطفےٰ ﷺ کا نفاذاور کرپٹ حکمرانوں سے نجات کےلئے صالح دیانت دار مخلص قیادت کا انتخاب ضروری ہے، جے یو پی نے ہمیشہ دیانت دار قیادت فراہم کی ہے، حیدرآباد کو کھنڈر بنانے والے اختیارات کو رونا رو رہے ہیں، 30سال سے شہریوں کو یرغمال بنا کر 35ارب روپے کے پیکیج ہڑپ کرگئے اس کے باوجود شہری پینے کے صاف پانی ،صحت وصفائی اور بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ کا شکار ہیں۔

تازہ ترین