• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی یوتھ سندھ کے سابق صدر کا این اے 225 پر ناہید خان کی حمایت کا اعلان

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) پیپلز پارٹی یوتھ صوبہ سندھ کے سابق صدر علی گوہر شاہ نے ضلع حیدرآباد کے قومی حلقے این اے 225 پر گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس کی امیدوار ناہید خان کی حمایت کا اعلان کردیا۔ حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی گوہر شاہ نے کہا کہ پی پی کا دیرینہ رکن ہوں، قیادت سے مایوس ہوکر گھر بیٹھ گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی آج کرپٹ لوگوں کا ٹولہ بن چکی ہے جس کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اپنی برادری سمیت این اے 225 پر ناہید خان کی حمایت کرتا ہوں۔ اس موقع پر ناہید خان نے کہا کہ زرداری لیگ نے ملک کا دیوالیہ نکال دیا، سندھ کا پڑھا لکھا نوجوان بے روزگاری سے پریشان ہے، صوبے کو کنگال کردیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے دیہات میں بنیادی سہولتوں کا فقدان ہے، عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حلقے کے عوام ووٹ دیکر مجھے کامیاب کریں۔ اس موقع پر صفدر عباسی، شعیب موسیٰ اور دیگر بھی موجود تھے۔

تازہ ترین