• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چھٹے فیڈریشن اچیومنٹ ایوارڈ کی تقریب آج ہوگی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) چھٹے ایف پی سی سی آئی اچیومنٹ ایوارڈ کی تقریب جمعہ کو گورنر ہاؤس کراچی میں منعقدہو گی ۔ تقریب میں مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سر انجام دینے والے اداروں اور شخصیات کو ایوارڈ دئیے جائینگے۔ ترجمان کے مطابق تقریب میں توانائی ، فنانشل، صنعت، برآمدات، تعلیم، سرمایہ کاری، خوراک و صارف اشیاء، سیاحت، انشورنس، بلڈنگ کنسٹرکشن اور ٹیلی کام کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں کو گولڈ میڈل دیئے جائیں گے۔

تازہ ترین