• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شر ح سو د میں اضا فے سے افراط زرکئی گنا بڑھ جائیگا،مظہرناصر

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) فیڈریشن آف پاکستان چیمبر ز آف کامرس اینڈ انڈسٹر ی کے سینئر نائب صدر اورچیئر مین بجٹ ایڈوائزری کو نسل مظہر علی ناصرنے مانیٹری پا لیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس موقع پر مانیٹری پالیسی سخت کرنے اور شر ح سو د میں اضا فے سے افراط زر میں کئی گنا اضا فہ ہو جا ئے گا جس سے پیداوری لا گت بڑھے گی اور صنعتکاری میں کمی ہو گی ، سنیئر نا ئب صدر ایف پی سی سی آئی نے کہاکہ اسٹیٹ بینک کے اس اقدام سے پو ری معیشت کو دھچکا لگے گا اور تاجر برا دری کو کریڈٹ مہنگی پڑے گی جس کی وجہ ڈسکا ئونٹ ریٹ میں اضا فہ ہو گا ۔ مظہر علی نا صر نے کہاکہ ما نیٹر ی پا لیسی میں 7.5فیصد اضا فہ اس وقت مو زوں نہیں تھا جب بین الا قوامی سرمایہ کار پاکستان میں سر مایہ کاری کر رہے ہیں خاص طور پر سی پیک کے تنا ظر کم شر ح سود کی وجہ سے اپنے ملک کے بجا ئے پاکستان میں سر مایہ کا ری کر رہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہاکہ زائد شر ح سود کی وجہ سے مقامی سر مایہ کا رکو بھی مختلف میگا پروجیکٹ کے مکمل کرنے میں ان کی حوصلہ شکنی ہو گی۔ مظہر علی نا صر نے کہا کہ انڈسٹر ی اور سروسز کی شر ح نمو میںاضا فے کیلئے ضروری ہے کہ جو معا شی نمو کے بڑھتے ہو ئے رجحان کو برقرار رکھا جا ئے ۔نائب صدر نے کہاکہ ملک میں افراط زر کی بنیا دی وجہ پٹرولیم مصنوعات میں اضا فہ اور پاکستانی روپے کی تیز ی سے کم ہو تی ہو ئی قدر ہے ۔ انہوں نے اس خدشہ کا اظہار کیا کہ پاکستانی روپے کی مزیدگرتی ہو ئی قدر ڈالر کے مقا بلے میں ملک کی معیشت کیلئے بہت خطر ناک ہے جوکہ افراط زرمیں مزید اضافہ کر دے گی ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی معیشت زیادہ تر درآمدات پر انحصار کر رہی ہے اور کیمیکل ڈائز،مشینری پا رٹس ، پٹرولیم مصنوعات زیادہ تر در آمد کی جاتی ہیں اور روپے کی قدر میں کمی سے ان کی قیمتو ں میں مزید اضا فہ ہو گا جس سے پیداواری لا گت بڑ ھے گی اور برآمدی اشیاء کی قیمتوں میں اضا فہ ہو جا ئیگا۔
تازہ ترین