• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2018 کی پہلی ششماہی ، دبئی اسلامک بینک کو 2.44 بلین درہم کا خالص نفع

دبئی ( جنگ نیوز)دبئی اسلامک بینک نے 2018 کی پہلی ششماہی کیلئے 2.44 بلین درہم کا خالص نفع حاصل کیا ہے جوکہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے حاصل کردہ 2.14 بلین درہم کے مقابلے میں 14 فیصد زیادہ ہے۔30 جون 2018 کو ختم ہونے والے عرصے کے دوران خالص ریونیو 4.036 بلین درہم رہا جو کہ 2017 کی اسی مدت کے 3.677 بلین درہم کی نسبت 10 فیصد زیادہ ہے۔ بینک کی کل آمدنی 15 فیصد بڑھ کر 5.57 بلین درہم ہوگئی۔ سکوک انوسٹمنٹس بھی گزشتہ سال کی 24 بلین درہم کے مقابلے 18 فیصد کے اضافے سے 28.4 بلین درہم ہوگئیں۔
تازہ ترین