• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مفتی اعظم اورآرک بشپ کنٹر بری نے برمنگھم میں قرآن کے نادر نسخے کادیدارکیا

لندن( جنگ نیوز) برمنگھم یونیورسٹی نے گزشتہ روز جامعہ الازہر کے مفتی اعظم اور آرک بشپ کنٹر بری کو لندن میں ایک نجی نشست میں قرآن کریم کے نادر نسخے کادیدار کرایا، دونوں مذاہب کے رہنمائوںنےلیم بتھ میں ایک خصوصی نشست میں دنیا کے قدیم ترین نادراسلامی مسودے کاجائزہ لیا، برمنگھم میں موجود قرآن کریم کے اس نسخے عالمی خزانہ تصور کیا جاتاہے،یہ مسودہ ریڈیو کاربن 568سے 645 بعد از مسیح کاہے ماہرین کاخیال ہے کہ اسے نبی کریمؐ کو ذاتی طورپرجاننے اور ان کادیدار کا شرف رکھنے والے کسی صحابی نے تحریر کیاہے,اس موقع پر مفتی اعظم اورآرک بشپ کنٹر بری کو یونیورسٹی کے کلیکشن میں مصر میں قبطی چرچ میں مذہبی کاموں کیلئے وقف کئے جانے کے عمل سے متعلق مسیحی مسودے کی کاپی بھی دیکھنے کو ملی، یہ مسیحی مسودہ 1308 صدی عیسوی کاتصور کیاجاتاہے۔نجی دیدار کے اس موقع پر یونیورسٹی کے کیڈبری ریسرچ لائبریری کے ماہرین نے برمنگھم کے قرآن کریم اورمشرق وسطیٰ کے مسودے کو تمام مذاہب اور خاص طورپر اسلام کی سٹڈی کیلئے اہم قرار دیا۔اس نجی دیدار کے دوران کرسچین مسلم فورم کے نمائندوں اورمسلمان اور کیتھولک طلبہ نے ان دونوں مسودوں کے حوالے سےیونیورسٹی کے کیڈبری ریسرچ لائبریری کے ماہرین کی رہنمائی کی ۔برمنگھم یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر (انٹرنیشنل) پروفیسر رابن میسن نے مذہبی رہنمائوں کاخیر مقدم کیا اور کہا کہ برمنگھم کے قرآن کامسودہ تمام مذاہب کے لوگوں خاص طورپر اسلام کی سٹڈی کرنے والے سکالرز کیلئے انتہائی اہمیت کاحامل ہے ۔انھوں نے کہا کہ یہ ہمارے لئے باعث اعزاز ہے کہ ہم نےبین المذاہب مفاہمت اورمذاکرات کیلئے مفتی اعظم الازہر اور آرک بشپ کنٹر بری کوان نادر مسودوں کےدیدار کوموقع فراہم کیا۔
تازہ ترین