• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صرف چوکے چھکے نہیں،بڑی اننگز بھی کھیل سکتا ہوں،آصف علی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج مڈل آرڈر بیٹسمین آصف علی کا کہنا ہے کہ میرے بارے میں یہ تاثر غلط ہے کہ میں مختصر وقت میں صرف چوکے چھکے مارنے کی صلاحیت رکھتا ہوں۔ بدھ کو ایک انٹرویو میں فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے آصف علی نے کہا کہ مجھے پاور ہٹرکے طور پر استعمال کیا جاتا ہے لیکن میں بڑی اننگز کھیل سکتا ہوں جب اس قسم کی صورتحال آئی تو میں اپنے آپ کو منوالوں گا۔ پہلے مجھ پر ٹی 20 کھلاڑی کی چھاپ تھی۔ اب ون ڈے ٹیم میں جگہ ملی ہے ۔ مکی آرتھر اور گرانٹ فلاور مجھے سمجھاتے رہتے ہیں ۔پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کے علاوہ دیگر ٹیموں کی جانب سے بھی کھیل چکا ہوں۔ سرفراز احمد نے ڈریسنگ روم میں جو ماحول رکھا ہوا ہے ایسا ماحول میں نے پہلے نہیں دیکھا ہے۔وہ ہر ایک سے ہنسی مذاق کرتے رہتے ہیں۔ اسی ماحول کی وجہ سے ٹیم کی کارکردگی میں بھی فرق دکھائی دے رہا ہے۔
تازہ ترین