• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں الیکشن 1997 میں آزاد امید وار تھا۔
ڈوڈو نے پمفلٹس لکھوائے:
مبشر علی زیدی، انشا اللہ ایم این اے
الیکشن 2002 میں کنگز پارٹی کا رہنما تھا۔
ڈوڈو نے پوسٹرز چھپوائے:
مبشر علی زیدی، ماشا اللہ ایم این اے
الیکشن 2008 میں جیالوں نے نام زد کیا۔
ڈوڈو نے بینرز لگوائے:
مبشر علی زیدی، الحمد اللہ ایم این اے
الیکشن 2013میں لیگیوں نے الیکٹ ایبل مانا۔
ڈوڈو نے اشتہار بنوائے:
مبشر علی زیدی، سبحان اللہ ایم این اے
اس بار ایک نئی پارٹی سے ٹکٹ ملا۔
ڈوڈو نے وال چاکنگ کروائی:
مبشر علی زیدی، استغفر اللہ ایم این اے
(کہانی نویس کے نام کیساتھ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائےدیں00923004647998)

تازہ ترین