• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجلس عمل کی کامیابی شہریوں کےروشن مستقبل کی ضمانت ہو گی،نعیم الرحمٰن

مجلس عمل کی کامیابی شہریوں کےروشن مستقبل کی ضمانت ہو گی،نعیم الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر)متحدہ مجلس عمل کے صدر و امیر جماعت اسلامی کراچی نامزد امیدوار پی ایس 129انجینئر حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ مجلس عمل کی کامیابی شہریوں کےروشن مستقبل کی ضمانت ہو گی،نارتھ ناظم آباد کے لاکھوں مکینوں کو پانی اور سیوریج سمیت دیگر مسائل سے نجات دلائیں گے،ماضی میں علاقے سے ووٹ لے کر منتخب ہو نے والوں نے حکومت اور اقتدار کے مزے تو لیے لیکن علاقے کے عوام کے بنیادی اور دیرینہ مسائل حل نہیں کیے،عوام دھوکہ دینے والوں کو مسترد کر دیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب پی ایس 129نارتھ ناظم آباد کے مختلف بلاکس کے دورے کے دوران ووٹروں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا، انہوں نے علاقہ مکینوں سےوعدہ کیا کہ انتخابات جیتنے کے بعد بھی وہ ان کے درمیان ہوں گے اور ان کو ہر گز مایوس نہیں کریں گے بلکہ ماضی کی طرح عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے ۔

تازہ ترین