• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محنت کشوں کیلئے کام کرنے والوں کو کامیاب بنایا جائے،مزدور رہنما

کراچی (پ ر) مزدور رہنمائوں کرامت علی، حبیب الدین جنیدی، لیاقت ساہی، فرحت پروین، ناصر منصور، زہرا خان، شیخ مجید، منظور رضی، جلیل شاہ، ذوالفقار حسین شاہ، بادشاہ گل، لیاقت علی خان مگسی و دیگر نےمحنت کشوں اور عام شہریوں سے اپیل کی ہے کہ 25؍تاریخ کے عام انتخابات میں ایسے امیدواروں کو ووٹ دیا جائے جنہوں نے ماضی میں مزدور حقوق کے لیے کچھ کام کیا ہو یا کام کرنے کا ارادہ رکھتے ہوں، ووٹ دیتے وقت تمام سیاسی پارٹیوں کے انتخابی منشوروں کا بغور جائزہ لے کر ایسی پارٹی یا ان کے امیدواروں کو ووٹ دیں جو محنت کشوں سے ہمدردی رکھتے ہوں، سندھ میں ہم نے دیکھا ہے کہ گزشتہ حکومت کے دور میں خاص طور پر آخری دو سالوں کے دوران دو ایسے افراد محکمہ محنت کے سربراہ مقرر ہوئے جنہوں نے مزدوروں کے مسائل حل کرنے میں نہ صرف دلچسپی لی بلکہ لیبر قانون سازی، لیبر پالیسی اور لیبر کے تمام محکموں میں بہتری کے لیے سہ فریقی طریقہ کار پر عمل درآمد کیا، وہ سعید غنی اورسید ناصر حسین شاہ ہیں اس کے علاوہ گزشتہ صوبائی اسمبلی نے لیبر سے متعلق ریکارڈ قانون سازی کی، جو کہ تمام صوبوں میں سب سے زیادہ ہے۔
تازہ ترین