• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام 25جولائی کو شیر پر مہر لگائیں،نواز شریف،اڈیالہ جیل میں رشتے داروں اور پارٹی رہنمائوں کی ملاقاتیں

عوام 25جولائی کو شیر پر مہر لگائیں،نواز شریف،اڈیالہ جیل میں رشتے داروں اور پارٹی رہنمائوں کی ملاقاتیں

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اڈیالہ جیل سے پیغام دیا ہے کہ عوام باہر نکلیں، 25 جولائی کو شیر پر مہر لگائیں، اورپاکستان کے مفاد میں ووٹ دیں جبکہ مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید ، مریم اورنگزیب ، خرم دستگیر اور آصف کرمانی نے کہا ہے کہ دی گئی سہولتیں ناکافی ہیں ، باپ بیٹی کو ملنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سینٹرل جیل اڈیالہ میں جمعرات کو نوازشریف ،مریم نوازاورکیپٹن(ر) صفدرسے ان کے رشتہ داروں ،پارٹی رہنماؤں ،دوست احباب اور بارایسوسی ایشنزکے نمائندوں نے ملاقاتیں کیں۔جیل انتظا میہ نے جیل قوانین کے تحت نوازشریف ،مریم نوازاورکیپٹن (ر)صفدرسے ملاقات کیلئے جمعرات کادن مختص کیا تھا۔ ملاقات کیلئے لوگ صبح آٹھ بجے جیل آناشروع ہوگئے ، انکی فہرست نوازشریف ،کیپٹن(ر) صفدراورمریم نوازکوبھجوائی گئی اور منظوری ملنے کے بعدملاقاتیوں کواندربلایاگیا جن افرادنے ملاقات کی ان میں ان کے خاندان کے17 ارکان ،تین سٹاف ممبر،23پارٹی لیڈرو دوست احباب ،ایڈیشنل اٹارنی جنرل سمیت 12وکلاء بارایسوسی ایشنزکے عہدید ارشامل ہیں۔ ملاقاتوں کیلئے آنے والے افرادجیل کے گیٹ نمبر3اورگیٹ نمبر5سے داخل ہوئے، جیل قوانین کے مطابق ہرملاقاتی کی جامہ تلاشی لی گئی اورشناختی کارڈ چیک کرکے ان کاباقاعدہ اندراج کیاگیا اس دوران سردا را یازصادق اورڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی تاہم ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ نے ان سے معذرت کرتے ہوئے بتایاکہ جیل قوانین کے تحت تلاشی لیناضروری ہے، ملاقاتیوں کوسپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل کے کمرے سے متصل بڑے ہال میں لے جایاگیاجہاں نوازشریف ،مریم نواز اورکیپٹن (ر) صفدر موجودتھے ملاقات کرنیوالوں میں نواز شریف کے مرحوم بھائی کی بیوہ مسزعباس شریف ،بھتیجا یوسف عباس شریف ،مسزیوسف عباس ،عزیزعباس شریف ان کی اہلیہ ،امامہ یوسف شریف ،عبداللہ یوسف شریف ،حسنین یوسف شریف،شہبازشریف کی اہلیہ مسزنصرت شہباز، بیٹے سلیمان شہباز،زینب سلیمان ،میاں یوسف عزیز،علی یوسف عزیز،کیپٹن صفدرکےصاحبزادہ جنید صفدر، دامادچودھری راحیل صفدر،بیٹیاں مہرالنساء صفدراورماہ نورصفدر شامل ہیں جبکہ پرسنل سٹاف کے تین ارکان شکیل احمد،عابداللہ ،اورطاہرفاروق نے بھی فیملی ارکان کے ہمراہ ملاقات کی۔

تازہ ترین