• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرو:کرپشن اسکینڈل پر صدر سپریم کورٹ مستعفی، 90روزہ ایمرجنسی نافذ

پیرو:کرپشن اسکینڈل پر صدر سپریم کورٹ مستعفی، 90روزہ ایمرجنسی نافذ

لیما(اے ایف پی، جنگ نیوز)پیرو میں کرپشن اسکینڈل پر صدر سپریم کورٹ جسٹس روڈریگیز نے استعفیٰ دیدیا جبکہ ملک کی جوڈیشل برانچ نے 90روزہ ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔ غیرملکی خبر رساںاداروں کے مطابق پیرو میں اعلیٰ عدلیہ کے اسکینڈل کا ڈراپ سین سامنے آگیا، معاوضہ لے کر فیصلے دینے کے اسکینڈل نے ملک کو ہلا کر رکھ دیا، آڈیو ٹیپس نے سزائوں میں سودے بازی کا بھانڈا پھوڑ دیا، اسکینڈل میں 5جج اور ایک مجسٹریٹ ملوث نکلے، آڈیو ٹیپس میں ایک جج کو سزا میں کمی دینے پر رقم کے لئے بحث کرتے ہوئے سنا گیا، مذکورہ اسکینڈل سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں عدلیہ پر سوالات اٹھنے لگے اور جمعرات کو صدر سپریم کورٹ جسٹس دبرلی روڈریگیز نے اپنا استعفیٰ پیش کردیا اور انہوں نے کہاکہ اپنے استعفیٰ کی وجہ وہ بعد میں بتائیںگے۔ بہرحال انہیں سپریم کورٹ کے دیگر ساتھیوں کی جانب سے شدید دبائو تھا کہ وہ استعفیٰ دیں تاکہ کوئی اور(جو اس اسکینڈل سے بالکل قریب نہ ہو) عدالتی نظام کی تشکیل نوکا بیڑاٹھائے۔گزشتہ روز پیرو کی جوڈیشل برانچ نے 90روزہ ایمرجنسی نافذ کردی تھی ۔ جمعرات کو پیرو کی نیشنل کونسل آف مجسٹریسی کے صدر اولانڈو ویلازکیوز نے بھی صرف 3روزبعد ہی اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا اور کہا کہ انہوں نے ایسا اپنے وقار کیلئے کیا۔ نیشنل کونسل آف مجسٹریسی وہ ادارہ ہے جوججز اور استغاثہ کو نامزد کرتا ہے۔

تازہ ترین