اسلام آباد(جنگ نیوز)پاکستانی روپے کی قدر حالیہ گراوٹ کے نتیجے میں بھارتی روپے اور بنگلہ دیشی ٹکے کے بعد افغانی اور نیپالی روپے سے بھی نیچے گرگئی۔پاکستانی روپے کے مقابلے میں افغانی روپیہ ایک روپے70پیسے میں دستیاب ہے، جبکہ نیپالی روپے کی قیمت ایک روپے 30 پیسے ہوگئی ہےتاہم سری لنکن روپے کےمقابلےمیں پاکستانی روپےکی قدر مستحکم ہےاور85پیسے دےکر سری لنکا کا ایک روپیہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔ روپےکی قدرمیں حالیہ کمی کےباعث بھارتی روپےکی قیمت ایک روپے80پیسے جبکہ بنگلہ دیشی ٹکا ایک روپے 52 پیسے کاہوگیا۔دوسری جانب روپےکےمقابلےمیں ڈالرکی قیمت میں اضافےکےاثرات اشیائےخورو نوش پرآنا شرو ع ہوگئے۔درآمد کنندگان کاکہناہےکہ ڈالر مہنگاہونے سے چائےکی پتی‘ خشک دودھ اورگرم مصالحہ جات کی قیمتیں13 فیصد تک بڑھ گئی ہیں۔ماہرین کے مطابق ڈالرکی قیمت میں اضافہ آنےوالےدنوں میں مزیدمہنگائی کاسبب بنےگا۔