• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میہڑ:انتخابی مہم کے دوران پی ٹی آئی اور پی پی کارکنوں میں کشیدگی

میہڑ(نامہ نگار ) انتخابی مہم کے دوران پی ٹی آئی اور پی پی کے کارکنوں میں کشیدگی ۔پتھراؤ سے دو گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئےتفصیلات کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب میہڑ کے قریب رادھن تھانہ کی حدود میں گاؤں پٹیجی میں انتخابی مہم کے دوران پی ٹی آئی اور پی پی کارکنوں میں نعرے بازی کے دوران کشیدگی پیدا ہو گئی اور دونوں پارٹیوں کے کارکنوں میں جھڑپیں بھی ہوئیں جبکہ پی ایس 84 کے پی پی امیدوار فیاض علی بٹ کے قافلے کی مذکورہ گاؤں میں آمد پر پتھراؤ بھی کیا گیا جس کی وجہ سے دو گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے بعد میں اطلاع پر پولیس بھی پہنچ گئی ۔ پی پی امیدوار فیاض علی بٹ نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ مخالفین نے پتھراؤ کیا اور گاڑیوں کے شیشے توڑے گئے۔

تازہ ترین