• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی عوام کی بلا امتیاز خدمت پر یقین رکھتی ہے،علی حسن ہنگورجو

کھپرو (نامہ نگار) صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 42سے پیپلز پارٹی کے امیدوار علی حسن ہنگورجو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی عوام کی بلا امتیاز خدمت پر یقین رکھتی ہے یہی وجہ ہے کہ عوام میں اس کی جڑیں مضبوط ہیں ۔ پیپلز پارٹی ضلع سانگھڑ میں 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات میں کلین سوئپ کرے گی ۔وہ کھپرو کے الیکشن آفس میں جنگ سے بات چیت کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے دور اقتدار میں ضلع سانگھڑ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے ہیں جبکہ ہمارے مخالفین نے اپنے 60 سالہ دور اقتدار میں عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کچھ نہیں کیا ۔انہوں نے بتایا کہ کھپرو شہر میں پختہ سڑکوں اور نکاسی آب کی نالیوں کی تعمیر کے علاوہ 38کروڑ روپے کی لاگت سے شہر میں ڈرینج اسکیم پر بھی کام شروع ہو چکا ہے ۔علی حسن ہنگورجو نے کہا کہ اچھڑوتھر میں میٹھے پانی کی فراہمی کے لئے 106 گاؤں میں پانی کی پائپ لائن بچھائی گئی ہے ۔ جس پر چار ارب روپے کی لاگت آئی ہے ۔

تازہ ترین