• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حافظ آباد، شادی کی تقریب میں فائرنگ،خواجہ سراجاں بحق

حافظ آباد، شادی کی تقریب میں فائرنگ،خواجہ سراجاں بحق

حافظ آباد میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے ایک خواجہ سرا جاں بحق ہوگیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ چینیانوالی کے علاقے میں پیش آیا جہاں ایک شادی کی تقریب میں چھیڑنےسےمنع کرنےپر ایک شخص نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک خواجہ سرا جاں بحق ہوگیا جبکہ ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔

واقعے کے خلاف خواجہ سراؤں نے احتجاج کرتے ہوئے چیف جسٹس سے انصاف کی اپیل کی ہے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

تازہ ترین