• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرو میں ججوں کا رشوت لے کر فیصلے دینے کا انکشاف

پرو میں ججوں کا رشوت لے کر فیصلے دینے کا انکشاف

جنوبی امریکا کے ملک پرو میں ایک اسکینڈل سامنے آیا ہے جس میں ایسی آڈیو ٹیپس سامنے آئیں ہیں جن سے کچھ ججوں کی طرف سے رشوت لے کر فیصلے دینے کا انکشاف ہوا ہے۔

آڈیو ٹیپس میں ان ججوں کو مالی پیش کشوں کے بدلے میں فیصلے دینے کا ارادہ کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔

پرو کی جوڈیشل برانچ نے یہ اسکینڈل سامنے آنے کے بعد ملکی عدلیہ میں تین ماہ کی ایمرجینسی نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

جوڈیشل برانچ کے صدر نے کہا ہے کہ یہ انکشاف سسٹم کی مکمل ناکامی ظاہر کرتا ہے، ایک ٹیپ میں ایک جج نے اپنے مطلب کی سزا کے بدلے میں پیسوں کا وعدہ کیاجبکہ ایک اور ٹیپ میں ایک جج کو ایسی کال سنتے ہوئے سنا جا سکتا ہے جس میں ان سے کہا جا رہا ہے کہ وہ گیارہ سالہ لڑکی کے ریپ میں ملوث شخص کی سزا کم کر دیں۔

تازہ ترین