• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ٹرمپ کی پیوٹن کو دورہ واشنگٹن کی دعوت

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری سارا سینڈر نے بتایا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے مشیر قومی سلامتی جون بولٹن کو ہدایات جاری کی کہ وہ روسی صدر پیوٹن کو دورہ واشنگٹن کی دعوت دیں۔

روسی صدر پیوٹن کو ملاقات کیلئے دعوت نامہ امریکی صدر کے ٹویٹ کے بعد دیا گیا۔ اپنے ٹویٹ میں امریکی صدر نے کہا کہ وہ صدر پیوٹن سے ہونے وا لی ووسری میٹنگ کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

ا مریکی صدر نے سربراہ کانفرنس میں اپنی کارکردگی کا دفاع بھی کیا۔ کانفرنس میں امریکی صدر نے دہشت گردی ، اسرائیل کی سیکیورٹی ،کیمیائی ہتھیاروں اور شما لی کوریا کے امور پر تبادلہ خیال بھی کیا ۔

روسی صدر پیوٹن کے دورہ کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے مشیر قومی سلامتی جون بولٹن کو ہدایات بھی جاری کر دیں، جبکہ پریس سیکریٹری سارا سینڈر نے کہا ہے کہ موسم خزاں میں یہ ملاقات ہو سکتی ہے ۔

تازہ ترین