• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


دنیا میں چوری ڈکیتی کے واقعات بیحد عام ہیں تاہم امریکا میں چوری کا انوکھا اور دلچسپ واقعہ پیش آیا جس نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔

امریکی شخص نے اپنے پالتو کتے کو پٹایا اور اسے مالکن یعنی اپنی بیوی کے پرس میں سے پیسے چرانے کا ٹاسک دے ڈالا۔

بس پھر کیا تھا وفادار کتے نے بھی اپنی وفاداری نبھائی اور مالکن کے بیگ سے 100ڈالر چراکر مالک کو دے دیئے۔

چوری کے اس دلچسپ واقعہ پر پاکٹ چور ڈاگی میاں کے مالک جہاں کوب محظوظ ہوئے وہیں دیکھنے والے بھی حیران رہ گئے جبکہ یہ دلچسپ ویڈیو وائرل ہو چکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

تازہ ترین