• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے، بلاول

چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جو کہتے تھے پنجاب میں پی پی ختم ہوگئی آکردیکھ لیں، ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے۔

گزشتہ روز بلاول نے قصور میں بابا بلھے شاہ کے مزار پر حاضری دی۔ انہوں نے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور چادر چڑھائی۔

قصور میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹوکا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اپنے منشور پر چلتی ہےاور جو کہتے تھے پنجاب میں پی پی ختم ہوگئی ہے تو آکر دیکھ لیں ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گالم گلوچ اور شوبازی کی سیاست وہ کرتے ہیں جن کے پاس کوئی نظریہ نہیں۔

تازہ ترین