بھارت کے ایوان زیریں میں اپوزیشن کی حکومت کے خلاف پیش کی گئی عدم اعتماد تحریک پر بحث جاری ہے جبکہ تحریک پر ووٹنگ آج شام ہوگی۔
دو روز قبل بحث کیلئے منظور کی گئی اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد پر لوک سبھا میں بحث جاری ہے۔
عدم اعتماد تحریک کو کانگریس سمیت اپوزیشن پارٹیوں کی حمایت حاصل ہے۔تحریک پر ووٹنگ پاکستانی وقت کے مطابق آج شام ساڑھے پانچ بجے کی جائے گی۔
حکومتی اتحاد کے پاس تحریک کو ناکام بنانے کی اکثریت موجود ہے ۔
تحریک ناکام بنانے کیلئے حکومتی اتحاد کو 268 ووٹ درکار ہیں جبکہ ایوان میں بی جے پی کے موجودہ ارکان کی تعداد ہی 274 ہے۔