• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کولمبو میں مہاراج کاراج ، سری لنکا 9وکٹ پر 277رنز

کولمبو میں مہاراج کاراج ، سری لنکا 9وکٹ پر 277رنز

سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان جاری 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ آج کولمبو میں شروع ہوا جہاں پہلا دن ختم ہونے پر لنکن ٹیم نے 9وکٹوں کے نقصان پر 277رنز اسکور کر لیے جبکہ پروٹیز اسپنر کیشو مہاراج 8 لنکن وکٹ لے گئے۔

کولمبو میں آج شروع ہونے والے ٹیسٹ میں میزبان لنکن ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو لنکن اوپنرز گناتھیلاکا اور کروناراتنے نے ٹیم کو ایک اچھا آغاز فراہم کیا اور پہلی وکٹ پر 116رنز کی شراکت قائم کی تاہم دونوں اوپنرز بلاترتیب 57اور 53رنز بنا کر پروٹیز اسپنر کیشو مہاراج کا شکار بنے ۔

اوپنرز کے آئوٹ ہونے کے بعد لنکن بیٹسمین دھننجایا ڈیسلوا نے سب سے زیادہ 60رنز بنائے اس سے علاوہ کوئی لنکن بیٹسمین پروٹیز بولر کیشو مہاراج کے سامنے ڈٹ نہ سکا اور ایک، ایک کرکے ٹیم کے بقیہ بیٹسمین بھی پویلین لوٹتے گئے۔

کولمبو میں مہاراج کاراج ، سری لنکا 9وکٹ پر 277رنز

کھیل ختم ہونے تک لنکن ٹیم 9 وکٹ پر 277رنز بنا پائے جبکہ پروٹیز بولرکیشو مہاراج سری لنکا کی 8 وکٹیں لے اڑے جبکہ ربادا نے ایک وکٹ لی۔

کیشو مہاراج آج سری لنکا کے خلاف 8 وکٹیں لینے کے بعد سری لنکا کا دورہ کرنے والے ٹیموں میں بہترین بولنگ فگرز بنانے والے بولر کے ساتھ جنوبی افریقہ کی جانب سے سری لنکا کے خلاف ایک اننگ میں سب زیادہ شکار کرنے والے بولر بھی بن گئے ہیں


تازہ ترین