• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

راہول گاندھی تنقید کے بعد مودی سے گلے کیوں ملے؟

راہول گاندھی تنقید کے بعد مودی سے گلے کیوں ملے؟

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کےخلاف اپوزیشن جماعت کانگریس کے سربراہ راہول گاندھی نے دھواں دھار تقرر کی اور پھر اپنی جگہ سے اٹھ کر مودی سے گلے ملے اور ہاتھ بھی ملایا ۔

نریندر مودی جنہیں بھارتی پارلیمان میں عدم اعتماد کی تحریک کا سامنا ہے ،اس حوالے سے ووٹنگ شام کو ہوگی تاہم مخالفت اور حمایت میں بحث ہوئی۔


کانگریس کے لیڈر راہول گاندھی نے پہلے نریندرمودی پر کڑی تنقید کی اور پھر مثبت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم کی نشست کے پاس گئے ،گلے ملے اور ہاتھ بھی ملایا ،اس موقع پر دونوں میں چند جملوں کا تبادلہ بھی ہوا ۔

راہول گاندھی نے تقریرکے دوران کئی دلچسپ جملے کہے جیسے مجھے بی جے پی والے ’ پپو‘ کہتے ہیں لیکن میں ان پر غصہ نہیں۔

نریندر مودی بھارت کے آٹھویں وزیراعظم ہیں جنہیں عدم اعتماد کی تحریک کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،بھارتی پارلیمانی تاریخ میں سب سے زیادہ عدم اعتماد کی تحاریک اندراگاندھی کے خلاف پیش کی گئیں۔

بھارتی لوک سبھا میں آٹھ وزرائے اعظم کے خلاف اب تک 27 تحاریک عدم اعتماد پیش ہو چکی ہیںجن میں 15 انداگاندھی جبکہ مجموعی طور پر 23 کانفریسی وزرائے اعظم کے خلاف پیش کی گئیں۔

لال بہادر شاستری اور پی وی نرسمہاراؤ کے خلاف 3،3مرارجی ڈیسائی کے خلاف2جبکہ جواہر لال نہرو،راجیو گاندھی، اٹل بہاری واجپائی اور نریندر مودی کو ایک ایک عدم اعتماد کی تحریک کا سامنا کرنا پڑا ۔

مرارجی ڈیسائی واحد بھارتی وزیر اعظم ہیں جنہوں نے اپنے خلاف تحریک پر کارروائی سے قبل ہی استعفیٰ دے دیا تھا۔

تازہ ترین
تازہ ترین