• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاویو: پاکستان 244رنز سے فاتح، زمبابوے 155پر ڈھیر

بلاویو میں فخر کی ڈبل سنچری، پاکستان244رنز سے فاتح

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 5 ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کے چوتھے میچ میں گرین شرٹس نے میزبان زمبابوین ٹیم کو 244کے ریکارڈ مارجن سے شکست دے دی ہے۔

میچ کے ہیرو اور پاکستان کے تاریخی ڈبل سنچری میکر فخر زمان رہے جنہوں نے210کی ریکارڈ ساز اننگز کھیلی اور امام الحق کے ساتھ مل کر کئی ریکارڈ پاش پاش کیے اور مرد میدان قرار پائے گئے۔

بلاویو: پاکستان 244رنز سے فاتح، زمبابوے 155پر ڈھیر

پاکستان کی جانب سے دیے گئے ریکارڈ ساز اور پہاڑ جیسے 400رنز کے ہدف کے جواب میں زمبابوے کی کمزور بیٹنگ لائن بری طرح ناکام ہوئی اور صرف 42.4اوورز میں صرف 155رنز پر ڈھیر ہوگئی ،ٹیم کی جانب سے ڈونلڈ ٹریپانونے 44رنز جبکہ ایلٹن چگمبرا نے 37رنز بنائے جبکہ قومی بولرز کی جانب سے شاداب خان 4، عثمان خان اور فہیم اشرف نے2،2 تاہم جنید خان اور شعیب ملک نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی ۔

بلاویو: پاکستان 244رنز سے فاتح، زمبابوے 155پر ڈھیر

اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو آج گرین شرٹس اوپنرز فخر زمان اور امام الحق کچھ اور ہی موڈ میں نظر آئے، دونوں نے پہلی وکٹ پر 304رنز کی عالمی ریکارڈ شراکت قائم کی پھر فخر زمان نے ناقابل شکست رہتے ہوئے ڈبل سنچری جڑ دی۔

فخر اور امام نے پہلے ہم وطن اوپننگ جوڑی محمد حفیظ اور عمران فرحت کا ریکارڈ پاش پاش کیا جو انہوں نے زمبابوبے کے خلاف 228رنز کی شراکت کی صورت میں بنایا تھا ،اس کے بعد سری لنکن اوپنر تھرنگا اور جے سوریا کی 287رنز کی شراکت کا ریکارڈ بھی روند ڈالا۔

فخر زمان نے صرف 156گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 24 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے ریکارڈ 210 رنز بنا ڈالے جبکہ امام الحق نے سنچری اسکور کی اور 113رنز بناکر ویلنگٹن ماساکاڈزا کا شکار بنے تاہم آصف علی نے جارحانہ نصف سنچری بنائی اور ٹیم نے مقررہ اوورز اپنا ریکارڈ بہتر کرتے ہوئے ایک وکٹ پر 399رنز کا پہاڑ جیسا مجموعہ ترتیب دے دیا۔

بلاویو: پاکستان 244رنز سے فاتح، زمبابوے 155پر ڈھیر

فخر زمانب پاکستان کی طرف سے انفرادی سطح پر بڑا اسکور کرنے والے کھلاڑی بن گئے ،انہوں نے سعید انورکے 194رنز کا ریکارڈ بھی توڑا جو انہوں نے بھارت کے خلاف اسی کی سرزمین پر بنایا تھا جبکہ وہ ڈبل سنچری بنانے والے پہلے اور دنیا کے چٹھے بیٹسمین بھی بن گئے ہیں۔

دوسری وکٹ پر فخر زمان نے آصف علی کے ساتھ مل کر صرف 48گیندوں پر 95رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کی ،اس موقع پر آصف علی نے صرف 22گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی تھی۔

آج کی فتح کے بعد گرین شرٹس کو پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں زمبابوے پر 0-4 کی ناقابل شکست برتری حاصل ہوگئی ہے جبکہ سیریز آخری میچ 22 تاریخ کو اسی گرائونڈ میں کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین