• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشین چیمپینز ٹرافی کا شیڈول جاری کردیا گیا

 ایشین چیمپینز ٹرافی کا شیڈول جاری کردیا گیا

ایشین ہاکی فیڈریشن نے ایشین چیمپینز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کردیا ، ایونٹ 18 سے 28اکتوبر تک اومان میں کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ایشین ہاکی فیڈریشن کے مطابق ایونٹ میں پاکستان، بھارت، ملائشیا، کوریا، جاپان اور اومان کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

ایونٹ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا مقابلہ 20اکتوبر کو ہوگا۔

گرین شرٹس19اکتوبر کو کوریا، 22اکتوبر کو اومان، 24اکتوبر کو جاپان اور25اکتوبر کو ملائشیا سے مقابلہ کرے گی۔

ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی کا فائنل28 اکتوبر کو ہوگا۔

تازہ ترین