• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’ن لیگ نے تندور، آشیانہ اور صاف پانی کے نام پر گھپلے کئے‘

’ن لیگ نے تندور، آشیانہ اور صاف پانی کے نام پر گھپلے کئے‘

مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ن لیگ کی گزشتہ حکومت میں تندور، آشیانہ اسکیم اور صاف پانی کے نام پر گھپلے ہوئے ۔

میڈیا سے گفتگو میں چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ شریف برادران کو چھینک آئے تو علاج کروانے باہر چلے جاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنہوں نے تندور ، آشیانہ اسکیم اور صاف پانی میں گھپلے کئے وہ اب کہتے ہیںجیل میں ہمیں گرمی لگتی ہے۔

پرویز الٰہی نے یہ بھی کہا کہ شہبازشریف نے 10سال میں جیل کےلئے کیا کام کیا ؟شریف برادران کی سیاست کا محور انتقام لینا ہے۔

تازہ ترین