• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانچ ہزار بسکٹوں سے بنا ئی گئی ڈو مینو زنجیرڈھانے کا کامیاب کارنامہ


برطانوی کاؤنٹی یارکشائر میں معروف برطانوی مینوفیکچرنگ کمپنی نے سب سے زیادہ بسکٹوں کی مدد سے بنائی جانیوالی ڈو مینو زنجیر کو کامیابی سے ڈھانے کا مظاہرہ پیش کیا ہے۔

پانچ ہزار بسکٹوں سے بنا ئی گئی ڈو مینو زنجیرڈھانے کا کامیاب کارنامہ

اس بسکٹ ساز کمپنی کے34 ملازمین نے10گھنٹے کی محنت کے بعدایک بڑے سے ہال میں 5ہزار بسکٹوں کی مدد سے ڈومینو زنجیر ترتیب دی جو تقریباً 800فٹ لمبی ہے ۔

چائے کے بسکٹوں سے ڈومینو زنجیر تخلیق کرنے کیلئے تمام بسکٹس ایک مخصوص اندازمیں ترتیب کیساتھ سیٹ کئے گئے اور پھر ایک ہلکی سی حرکت پیدا کی گئی جس سے تمام بسکٹ یکے بعد دیگرے گِرتے چلے گئے ۔؎

پہلی بسکٹ کو ایک ہلکے سے جھٹکے سے گرانے کے بعد چین ری ایکشن شروع ہوا اورپانچ ہزاربسکٹ دو منٹ سے بھی کم وقت میں ڈھیر ہو گئے ۔

تازہ ترین