• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نریندر مودی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک ناکام

نریندر مودی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک ناکام

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک ناکام ہوگئی۔

بھارتی پارلیمان کے 451 کے ایوان میں بی جے پی کے اتحادیوں نے 126 کے مقابلے 325ووٹ دے کر کامیابی سمیٹ لی۔

نریندر مودی کے خلاف گزشتہ 4برس میں پہلی بار اپوزیش نے عدم اعتماد کی تحریک پیش کی۔

پارلیمان میں ووٹ کے نمایاں فرق سے اپوزیشن جماعت کانگریس اور اس کے اتحادیوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

وزیراعظم مودی نے عدم اعتماد کی تحریک کی ناکامی پر پارلیمان سے ایک گھنٹہ 32 منٹ پر محیط خطاب کیا اور اپوزیشن جماعتوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔

انہوں نے حزب اختلاف کی جماعتوں کے بیانات کو عوام،پارلیمان اور بھارتی افواج کا مورال گرانے کی کوشش قرار دیا۔

نریندر مودی نے اپنی تقریر میں حکومت کی عوامی خدمات پر بھی روشنی ڈالی اور اسے بھارتی عوام کے حق میں بہتر کہا اور کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک کی ناکامی پارلیمان اور 125 کروڑ بھارتیوں کے اعتماد کی علامت ہے۔

دس ماہ بعد بھارت میں ہونے والے عام انتخابات میں اس ناکام عدم اعتماد کی تحریک کا فائدہ بھارتیہ جنتا پارٹی کو پہنچے گا۔

بھارتی میڈیا اسے اپوزیشن کی سیاسی لحاظ سے بری چال قرار دے رہا ہے ۔

تازہ ترین