• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

برٹش ایئرویز کی ایمرجنسی لینڈنگ،لندن کاگیٹ وک رن وے بند


لندن( پی اے)لندن کے گیٹ وک ایئرپورٹ پررٹش ایئرویز کی ایمرجنسی لینڈنگ کے سبب گزشتہ روز ایئرپورٹ کے رن وے کو بند کرناپڑا اور گیٹ وک آنے والی پروازوں کا رخ موڑدیاگیا.

اندرون ملک پروازکے ایک طیارے نے ایمرجنسی لینڈنگ کی درخواست کی تھی، نیپلز سے آنے والی برٹش ایئرویز کی ایئر بس نے تکنیکی خرابی کے سبب جمعہ کورات گئے ہنگامی لینڈنگ کی ،بعد ازاں رن وے بند کرکے ایئربس اے 320 جانچ پڑتال کی گئی بعد ازاں صبح4 بجکر58 منٹ پر رن وے کھول دیاگیا .

طیارے سےایک جغرافیائی دورے سے واپس آنے والے طلبہ کے اسکول نے تصدیق کی ہے کہ طیارے پر سوار تمام طلبہ بحفاظت اپنے گھروں کوپہنچ گئے ۔

ہنگامی لینڈنگ کے سبب کوئی زخمی نہیں ہوا اور تمام مسافر لینڈنگ کے کچھ دیر بعد ہی طیارے سے بحفاظت باہر آگئے۔

تازہ ترین