• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Web Desk
Web Desk | 21 جولائی ، 2018

فخر زمان کی ڈبل سنچری کی عالمی میڈیا میں دھوم


 فخر پاکستان فخر زمان کی ون ڈے ڈبل سنچری کی دھوم پوری دنیا میں مچ گئی۔

ملک میں بھی انہیں ہر طرف سے مبارکباد کے پیغام مل رہے ہیں۔ زمبابوے کے خلاف ون ڈے میں ڈبل سنچری اسکور کرنے والے فخر زمان کی کارکردگی کو انٹر نیشنل میڈیا نے بھی نمایاں کوریج دی۔آسٹریلوی، بھارتی، برطانیہ اور دیگر ممالک کے میڈیا میں ڈبل سنچری اور پاکستان کی بڑی فتح کی خبریں جلی حروف میں دی گئیں۔

فخر زمان کی ڈبل سنچری اور ریکارڈ کی عالمی میڈیا میں دھوم

فخر کی ڈبل سنچری اور پہلی وکٹ کے لئے امام الحق کے ساتھ شراکت کو دنیا بھر کے میڈیا کے علاوہ کھلاڑیوں نے بھی شان دار کارنامہ قرار دیا ہے۔

پاکستان کے سابق کپتان عمران خان ، رمیز راجہ، شعیب اختر نے بھی ان کو پاکستان کرکٹ کا روشن ستارہ قرار دیا ہے۔


فخر زمان کی ڈبل سنچری بنانے پر سابق کرکٹرز بھی ان کی کارکردگی کو بے حد سراہ رہے ہیں۔



ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے فخر زمان کو مبارکباد دی گئی ،میجر جنرل آصف غفور کے ذاتی اکائونٹ سے کی گئی ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ ویل ڈن فخر،پاکستان کیلئے اعزاز حاصل کرنے پر شکریہ۔


پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے بھی ان کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے قومی کرکٹ ٹیم کی شاندار کارکردگی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ فخر زمان پاکستان کا فخر ہے۔

فخر زمان کی ڈبل سنچری اور ریکارڈ کی عالمی میڈیا میں دھوم

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورد نجم سیٹھی نے انہیں تاریخ ساز اننگز کھیلنے پر مبارکباد پیش کرتےہوئے کہا کہ ایسا ہی اچھا کھیل جاری رکھیں ۔

لاہور قلندر کی جانب سے بھی فخر زمان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے۔

سابق کپتان شاہد آفریدی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ فخر زمان ورلڈ کلاس اوپنر بن رہے ہیں ،ون ڈے میں ڈبل سنچری کرنا زبردست کارنامہ ہے۔

لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے فخر زمان کی زمبابوے خلاف شاندار پرفارمنس پر انہیں شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہت وقت کے بعد پاکستانی ٹیم کو اچھے اوپنرز ملے ہیں ، فخر زمان کو پریشر ہینڈل کرنا آتاہے ۔

انہیں لاہور قلندرز میں شامل کرنے والے لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نےامید ظاہر کی ہے پی ایس ایل کے اگلے سیزن میں پاکستان کومزید اچھے کھلاڑی ملیں گے۔